زراعت و لائیو سٹاک کے منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے ، محب الله خان

نئے منصبوں میں زمینداروں کی بہبود پر توجہ مرکوز کی جائے ،وزیر زراعت خیبرپختونخوا

جمعرات 4 جون 2020 18:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت و لائیو سٹاک محب الله خان کی زیر صدارت زراعت و لائیو سٹاک کے سالانہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے پشاور میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری زراعت و لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد اسرار ، چیف پلاننگ آفیسر اور زراعت و لائیوسٹاک ، فشریز سائل کنزرویشن واٹر مینجمنٹ ، امداد باہمی اور دیگر اداروں کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔

اجلاس میں صوبائی وزیر کو جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی پیش رفت اور نئی سکیموں کی منصوبہ بندی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور سوات ، مانسہرہ میں ٹرائوٹ ویلج کا قیام، گندم کی پیداوار بڑھانے ، زرعی زمینوں کو ہائوسنگ سوسائٹیوں سے محفوظ بنانے سمیت واٹر مینجمنٹ اور لائیوسٹاک کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر زراعت نے افسران کو ہدایت کی کہ جاری سکیموں کو بروقت مکمل کرنے میں سستی نہ کی جائے اور نئی پلاننگ میں ایسی سکیمیں ترتیب دی جائیں جو زمینداروں اور مویشی پال لوگوں کے مسائل کو حل کرنے اور صوبے کی معیشت میں بہتری لائیں ۔

انہو ںنے کہا کہ زراعت و لائیو سٹاک سے لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے اور اسی اہمیت کے پیش نظر صوبائی حکومت ان کی ترقی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ۔

متعلقہ عنوان :