نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار مقامی تاجر سے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے

جمعرات 4 جون 2020 18:55

بورے والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) مسلح ڈکیتی کی واردات،دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار مقامی تاجر سے 8 لاکھ نقدی لوٹ کر فرار،پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بورے والا جوئیہ روڈ کے مشہور ہول سیل کریانہ کے تاجر ملک غلام رسول کا بیٹا ملک ارسلان اپنی دوکان بند کر کے اپنے گھر واقع لکڑمنڈی والکٹ فیکٹری آ رہے تھے جونہی وہ اپنے گھر کے قریب پہنچا تو دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسے گن پوائنٹ پر روک کر نوٹوں سے بھرا تھیلہ چھین لیا اور فرار ہو گئے۔ بعدازاں معلوم ہوا کہ تھیلے میں 8 لاکھ روپے ریکوری اور سیل کی رقم تھی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او ماڈل ٹائون محمد عباس موقع پر پہنچ گئے اور کاروائی شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :