فرانس میں پاکستانی سفیر سے معروف فرانسیسی کوہ پیماہ و مصنفہ محترمہ فرانکوائس کوڈیکس کے ساتھ ویڈیو لنگ کے توسط سے ملاقات

پاکستان نے محترمہ فرانکوائس کو پاکستان میں کوہ پیمائی کے سفر نامہ پر دلچسپ کتاب لکھنے پر مبارک باد پیش کی، اعلامیہ جاری

جمعرات 4 جون 2020 19:00

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) معین الحق سفیر پاکستان برائے فرانس نے معروف فرانسیسی کوہ پیماہ و مصنفہ محترمہ فرانکوائس کوڈیکس کے ساتھ ویڈیو لنگ کے توسط سے ملاقات کی۔ محترمہ فرانکوائس نے حال ہی میں اپنے پاکستان اور چائینہ کے سفر نامہ پر ایک دلچسپ کتاب شائع کی ہے۔سفیر پاکستان نے محترمہ فرانکوائس کو پاکستان میں کوہ پیمائی کے سفر نامہ پر دلچسپ کتاب لکھنے پر مبارک باد پیش کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے محترمہ کو پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے بار ے میں حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بھی تفصیل سے آگاہ کیا۔محترمہ فرانکوائس نے پاکستان میں اپنے کوہ پیمائی کے سفرنامہ کے بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام دنیا میں ایک بہترین مہمان نواز اور دوستانہ تعلقات رکھنے والی قوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خوبصورت قدرتی مناظر اور ثقافتی تنوع کا حامل ہے۔ پاکستان سیاحتی بنیادی ضروریات میں بہتری لاکر دنیا میں اعلی سیاحتی مقام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ن

متعلقہ عنوان :