سی ٹی او لاہور کے احکامات پر سٹی ٹریفک پولیس نے فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 4 جون 2020 19:20

سی ٹی او لاہور کے احکامات پر سٹی ٹریفک پولیس نے فردوس مارکیٹ انڈر پاس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سی ٹی او لاہور کے احکامات پر سٹی ٹریفک پولیس نے فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا فردوس مارکیٹ چوک، سنٹر پوائنٹ سے جناح فلائی اوور ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند رہے گااضافی وارڈنز تعینات،راستہ ایپ اور راستہ ایف ایم کے ذریعے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے گا، سی ٹی او سید حماد عابدسٹی ٹریفک پولیس نے فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کے پیش نظر شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کیلئے جامع ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا۔

ٹریفک ایڈوائزری پلان کے مطابق فردوس مارکیٹ چوک بوجہ انڈرپاس تعمیر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگاجبکہ سنٹر پوائنٹ سے جناح فلائی اوور بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند رہے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ ڈیفنس سے کیولری چوک اور سنٹر پوائنٹ جانے والی ٹریفک ٹریفک شامی روڈ سے براستہ شیر پاوٴ پل گلبرگ،جیل روڈ، سنٹر پوائنٹ جا سکے گیجبکہ ڈیفنس سے گلبرگ آنے والی ٹریفک والٹن سے براستہ قینچی اور فیروز پور روڈ استعمال، کلمہ چوک، سنٹر پوائنٹ جا سکے گی۔

انہوں نے ٹریفک پلان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ شہری گلبرگ سے کیولری چوک اور ڈیفنس جانے کے لیے براستہ مین بلیوارڈ گلبرگ شیرپاوٴ استعمال کر سکیں گے۔شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کیلئے اضافی وارڈنز تعینات کر دئیے گئے ہیں جس کیوجہ سے متبادل راستوں پر شہریوں کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔سی ٹی او کا مزید کہنا تھا کہ شہری مزید راہنمائی اور سہولت کیلئے ٹریفک ہیلپ لائن 15 پر کال کر سکتے ہیں۔راستہ ایپ اور راستہ ایف ایم کے ذریعے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ آگاہی فراہم کی جا ئے گی۔