مقبوضہ جموں و کشمیر،ہندواڑہ میں حاملہ خاتون کو ایمبولنس فراہم کرنے سے انکار

جمعرات 4 جون 2020 19:50

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) شمالی کشمیر کے ضلع ہندواڑہ میں تارت پورہ ویلگام میں قائم ایک ہسپتال میں مبینہ طور پر ایک حاملہ خاتون کو ایمبولنس دینے سے انکار کردیا گیا۔حاملہ خاتون کے شوہر محمد قاسم نے بتایا کہ 'ڈاکٹروں نے ہمیں ایمبولینس دینے سے اس وقت صاف انکار کیا جب تارت پورہ این ٹی پی ایچ سی ہسپتال سے انہیں ہندوارہ ڈسٹرکٹ اسپتال ریفر کیا گیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ جب ہم نے این ٹی پی ایچ سی کے انتظامیہ سے حاملہ خاتون کو ہندوارہ اسپتال منتقل کرنے کے لیے اسپتال کی گاڑی کی درخواست کی تو انہوں نے گاڑی فراہم کرنے سے انکار کردیا۔محمد قاسم نے بتایا کہ ''این ٹی پی ایچ سی تارت پورہ میں عوام کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا یہاں کے ڈاکٹروں نے اس کی حاملہ بیوی کو ہندوارہ ڈسٹرکٹ اسپتال ریفر تو کیا لیکن انہیں ایمبولینس فراہم کرنے سے صاف انکار کردیا۔ جب ساوتھ ایشین وائر کے نمائندے نے بی ایم او ویلگام سے فون پر رابطہ کیا لیکن ان سے رابطہ ممکن نہ ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :