ذ*انتہاپسند بھارت پرامن پاکستان کاصبروتحمل آزمارہا ہے : شفیق ر ضا قادری

جمعرات 4 جون 2020 20:20

ٓ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2020ء) انجمن شہر یان لاہورکے چیئرمین شفیق ر ضا قادری نے کہاکہ انتہاپسند بھارت پرامن پاکستان کاصبروتحمل آزمارہا ہے،اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی کے باوجود پاکستان نے کبھی بھی صبروتحمل کادامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا، دہشت گرد بھارتی فوج کی طرف سے مسلسل سرحدی خلاف ورزیوں پر عالمی دنیا خامو ش کیو ں ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہبھارت کی پچھلے کئی برسوں سے جاری آبی جارحیت کے باوجود پاکستان نے اشتعال انگیز رویے سے اجتناب برتا مگر بھارت پاکستان کے مفادات کوبلڈوزکرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتا۔ انہو ں نے کہاکہ بھارت میں مسلمانوں کی جان کی کوئی قیمت نہیں۔وہاں کوئی مسلمان اپنے بنیادی حقوق کاتصوربھی نہیں کرسکتا۔شدت پسندہندوئوں نے بھارت کومسلمانوں کیلئے جہنم بنادیا،اب توجنت نظیر کشمیر کودیکھ کربھی جہنم کاگمان ہوتا ہے۔