، وفاقی بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلوں کا فیصلہ ، وزیراعظم نے آج ہائی پاور پروموشن بورڈ کااجلاس طلب کرلیا

ٌ15سے زائد افسران کی گریڈ 22میں ترقی کا امکان ، مختلف وفاقی سیکرٹریزبھی تبدیل کردیئے جائینگے

جمعرات 4 جون 2020 20:20

ًاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2020ء) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج (جمعہ ) ہونے والے ایک اعلیٰ سطح کے ا جلاس میں اعلیٰ سرکاری افسران کی ترقیوں سے متعلق جائزہ لیا جائیگا ۔ ہائی پروموشن بورڈ کا اجلاس سہ پہر تین بجے وزیراعظم ہائوس میں ہوگا جس کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام تر تیاری مکمل کرلی ہے اور ان اہل افسران کی لسٹ بھی مرتب کرلی گئی ہے جن کو گریڈ 21سے 22میں ترقی دی جانی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 15سے زائد افسران کی گریڈ 21سے 22میں ترقی کا امکان ہے جس میں پولیس ، ایڈمسٹریٹو ، فارن سروس ، ایف بی آر اور دیگر سروسز سے متعلق گروپس کے افسران کے کیسز بھی زیر غور آئینگے ۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلوں کا بھی فیصلہ کیاجائیگا اور ترقی پانے والے افسران کی پوسٹنگ پلان کی بھی منظوری دی جائیگی ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پٹرولیم ، تجارت ، پاور ڈویژن سمیت دیگر کئی وفاقی سیکرٹریز کے تقرر و تبادلے بھی متوقع ہیں ۔ ہائی پاور اجلاس میں سیکرٹری ٹو وزیراعظم ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، سیکرٹری کابینہ و دیگر متعلقہ افسران شرکت کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :