`مودی نے سرخ لکیر عبور کر لی ہے ، عبدالرشید ترابی

ہندوستان کے عزائم کا منہ توڑ جواب دئیے بغیر اس کو ریاستی دہشت گردی دے باز نہیں رکھا جا سکتا ،مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی قابض افواج کی جانب سے رواں ہفتے 18نوجوانوں کی شہادت عالمی برادری کے منہ پر طمانچہ ہے، کنوینر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل

جمعرات 4 جون 2020 20:20

>باغ،چھتر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2020ء) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نریندرمودی نے سرخ لکیر عبور کر لی ہندوستان کے عزائم کا منہ توڑ جواب دئیے بغیر اس کو ریاستی دہشت گردی دے باز نہیں رکھا جا سکتا ،مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی قابض افواج کی جانب سے رواں ہفتے 18نوجوانوں کی شہادت عالمی برادری کے منہ پر طمانچہ ہے ،اقوام عالم نے اپنا مطلوبہ کردار ادا نہ کیا تو دنیا عالمی جنگ کی لپیٹ میں ہو گئی ،جنوبی ایشیا کا امن سری نگر سے ہوکر گزرتا ہے ،ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے سیز فائر لائن پر سول آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے محض تقریر اور ٹوئٹس سے مسئلہ حل نہیں ہوگا حکومت پاکستان سفارتی حکمت عملی تشکیل دے کر ہندوستان کے مکروہ چہرے کو دنیا میں بے نقاب کرے،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ جنوبی ایشیا میں ہندوستان واحد ملک ہے جس کے کسی بھی ہمسائے ملک کے ساتھ خوشگوار تعلقات نہیں ہیں لداخ میں چین نے خوب سبق سکھایا ہے اور نیپال جیسا ملک بھی اپنی بقاء کی جنگ لڑرہا ہے ،بنگلہ دیش اور سری لنکا بھی ہندوستان کے شر سے محفوظ نہیں ہندوستان کے اندر مسلمانوں اور اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک اس کی نام نہاد جمہوریت دنیا کے سامنے آشکار کرتا ہے اقوام متحدہ کو ہندوستان کے انتہا پسندانہ عزائم اور اقلیتوں کے خلاف سفاکانہ اقدامات پر اقوام متحدہ کے چارٹر کے چیپٹر7کے مطابق کارروائی کرنی چاہیے ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ نریندرمودی کی انتہا پسندانہ پالیسوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے عالمی سطح پر کٹہرے میں کھڑا کرنے کی ضرورت ہے حکومت پاکستان کشمیری قیادت کو اعتماد میں لے کر جامع کشمیر پالیسی مرتب کر کے منظم سفارتی مہم چلائے اور ہندوستان کو دنیا کے ہر فورم پر کٹہرے میں کھڑا کرے ۔