Yروس کے ساتھ جوہری معاہدے کے خواہاں ہیں، ٹرمپ

جمعرات 4 جون 2020 20:21

Eواشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2020ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس کے ساتھ جوہری معاہدے کا خواہاں ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اسدارے کے مطابق صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوے ا نہوں نے کہا کہ روسی صدر ولادی میر پوتین کا گروپ سات کے اجلاس میں شرکت کی دعوت منطقی امر ہے۔امریکی صدر نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ بہت سے مسائل پربات کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اگرچہ روسی صدر کا طرز عمل اچھا نہیں مگر گروپ سیون کو پوتین کی ضرورت ہے۔ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روسی صدر کی گروپ سیون کے اجلاس میں موجودگی بہت سے مسائل کے میں مددگار ہوسکتی ہے۔سات ممالک برطانیہ، کینیڈا، فرانس ، جرمنی، اٹلی جاپان اورامریکا پر مشتمل گروپ ایک چھوٹا گروپ ہے۔ اس کے ارکان کا اجلاس میں غیر حاضر رہنا اس کی سرگیوں کو متاثر کرسکتا ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پوتین کے ساتھ بہت سے مسائل پربات کرنا ہے۔ ہمارے وقت ضائع کرنے کے لییوقت نہیں ہے۔