ٌ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس ،حکومت سے فوری طور پر 66 لاکھ روپے مانگ لئے

جمعرات 4 جون 2020 20:21

،ْ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2020ء) پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس منعقد کرنے کے لئے حکومت سے فوری طور پر 66 لاکھ روپے مانگ لئے ہیں۔ گورنر پنجاب چوہدری کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج بروز جمعہ سہ پہر 3 بجے شہر کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت ہونیوالے اس اجلاس کے انعقاد کے تمام انتظامات اور تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اجلاس کے انعقاد اور تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے گزشتہ سہ پہر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے مذکورہ ہوٹل کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا ہوٹل کے ایک بڑے ہال میں سپیکر ڈائس کے ساتھ ساتھ مہان گیلری، آڈیو سسٹم، ارکان اسمبلی کے بیٹھنے کی جگہ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ ارکان اسمبلی سمیت ایوان میں آنیوالے تمام مہمانوں اور صحافیوں کے لئے کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی گئیں ہیں اور ہوٹل کے مختلف راستوں پر واک تھرو گیٹ بھی نصب کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی کی فراہمی کا تسلسل برقرار رکھنے کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں۔