mسانگلا ہل: میاں بیوی ڈاکٹر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

ں*ڈاکٹر علی حسن وڑائچ اور ان کی اہلیہ لیڈی ڈاکٹر سائرہ بیگم دونوں نے اپنے آپ کو چودہ روز کے لئے قرنطین کرلیا، محکمہ صحت نے ان کی فیملی کے دیگر ممبران کے نمونہ جات حاصل کرکے ٹیسٹ کے لئے لاہور لیبارٹری بھیجوادئے

جمعرات 4 جون 2020 20:21

۔سانگلا ہل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2020ء) سانگلا ہل میں میاں بیوی ڈاکٹر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ،ڈاکٹر علی حسن وڑائچ اور ان کی اہلیہ لیڈی ڈاکٹر سائرہ بیگم دونوں نے اپنے آپ کو چودہ روز کے لئے قرنطین کرلیا، محکمہ صحت نے ان کی فیملی کے دیگر ممبران کے نمونہ جات حاصل کرکے ٹیسٹ کے لئے لاہور لیبارٹری بھیجوادئے، تفصیل کے مطابق ڈاکٹر علی حسن وڑائچ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سانگلاہل میں بطور دل کے ماہر ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں ان کی اہلیہ لیڈی ڈاکٹر سائرہ بیگم گائناکالوجسٹ فیصل آبادمیں ٹریننگ کررہی ہیں ،ڈاکٹر علی حسن وڑائچ نے گرلز کال سانگلاہل کے نزدیک اپنا پرائیویٹ کلینک بنارکھاہے جہاں پر وہ خود شام کو بیٹھتے ہیں گذشتہ روز ان کی طبیعت خراب ہونے پر ان کا ٹیسٹ کیاگیا تو وہ کورونا وائرس کے مریض نکلے اور ان کا ٹیسٹ بھی پازیٹوآیا، اس پر دونوں میاں بیوی نے ڈاکٹر علی حسن اور ان کی بیوی سائرہ نے اپنے گھرکے اندر خود کو آئسولیٹ کرلیا ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں گذشتہ ہفتے سانگلاہل کی آبادی اقبال پورہ تریسٹ سالہ خاتون نذیراں بی بی بھی کورونا وائرس کا شکارہوگئی وہ چھ روز تک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر شیخوپورہ میں زیرِ علاج رہنے کے بعد انتقال کرگئی ، اسے ہسپتال کے ملازمین نے ہی مکمل احتیاط کے ساتھ سانگلاہل قبرستان دفن کردیا ،واضح رہے کہ سانگلاہل میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد تین ہے ۔