wوفاقی دارلحکومت میں نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں ایک گھر میں کم سن گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد کرنیوالے ظالم شخص گرفتار پابند سلاسل کر دیا، موقع سے سات سالہ لڑکی زخمی حالت میں برآمد کر لی

، ملزم کی اہلیہ گرفتاری سے بچنے کیلئے فرار ہوگئی، گرفتاری کیلئے پولیس نے وارنٹ گرفتاری لے کر چھاپے مارنے شروع کردیئے

جمعرات 4 جون 2020 20:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2020ء) وفاقی دارلحکومت میں نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں ایک گھر میں کم سن گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد کرنیوالے ظالم شخص کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا اور موقع سے سات سالہ لڑکی زخمی حالت میں برآمد کر لی، تاہم ملزم کی اہلیہ گرفتاری سے بچنے کیلئے فرار ہوگئی، گرفتاری کیلئے پولیس نے وارنٹ گرفتاری لے کر چھاپے مارنے شروع کردیئے ، ۔

تھانہ لوہی بھیر پولیس کو محلہ کے کسی نامعلو م شہری نے بچی کی چیخوں کی آواز سن کر تمام تر واقعہ کی پولیس کو اطلاع دی ،جس پر ایس ایچ او شاہد زمان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مکان پر چھاپہ مارا تو سات سالہ بچی نے اپنا نام مہک مظہر اور ملتان کی رہائشی بتایا اسے باز یاب کرالیا۔

(جاری ہے)

کم سن بچی پر ظلم کرنے والے شوہراظہرعابدکو گرفتار کرلیا تاہم اس کی بیوی اسماء اظہرموقع پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار نہ ہو سکی ۔

پولیس نے میاں بیوی کیخلاف مقدمہ زیر دفعہ328-A/342ؒ،ْ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ظالم میاں بیوی روزانہ بچی پر بہمانہ تشدد کرکے انہیں ایک کمرہ میں بند کردیتے تھے اور تین وقت کے کھانا میں ایک وقت کا کھانا دیکراسے دھیرے دھیرے مارنے کی کوشش کی جارہی تھی،پولیس نے کمسن بچی کیلئے فرشتہ بن کر لڑکی کی جان بچا کر ظالموں کو بھی حوالات بند کر دیا،اور لڑکی کو دالامان بھیج دیا گیا۔جب پولیس نے سات سالہ ننھی بچی کوموقع سے بازیاب کرایا تو بچی نے زاروقطار رونا شروع کردیااور گھر کے باہر گلی میں سجدہ ریز ہو گئی۔۔۔۔۔۔۔اعجاز چیمہ ۔