، موجودہ سلیکٹڈ حکومت کی جانب سے سٹیل ملزکے ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں،قومی وطن پارٹی

جمعرات 4 جون 2020 20:25

ژ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2020ء) قومی وطن پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ وطن کور کوئٹہ سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت کا سٹیل مل کے ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں اور اسے غریب ملازمین کے ساتھ سراسر زیادتی اور ظلم سمجھتے ہیں ایسے عوام اور غریب دشمن اقدامات حکومت کو ڈبو دیگی غریبوں کے بچوں سے نوالہ چھننا اور گھروں کے چولہے ٹھنڈے کرنے سے حکمران غضب الہی کو دعوت دینے کی مترادف ہے سلیکٹڈ حکومت نے عوام کو گمراہ کرنے کیلے الیکشن سے قبل ایک کروڑ نوکریاں دینے کا جھوٹا وعدہ کیا تھا اب حقیقت یہ ہے کہ ملازمتیں دینے کی بجائے لاکھوں افراد کو بیروزگار کر چکے ہیںقومی وطن پارٹی سٹیل مل ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی بیروزگاری جیسی اقدامات کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھاتی رہے گی موجودہ حکومت ڈلیور کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے لہذا حکومت کرنے کا اخلاقی جواز کھو چکی ہے فی الفور مستعفی ہوکر نے انتخابات کا اعلان کیا جائیں تاکہ ایک حقیقی جمہوری نماندے برسر اقتدار آکر عوام کے امنگوں کے مطابق نظام حکومت چلائیں اور عوام کی مشکلات کا ازالہ کرسکیں