Live Updates

ھ* تحریک انصاف سمیت حکومتی مشینری کے عہدیداروں کو شریف فوبیا ہوگیا گیا ہے، اسد عثمانی

جمعرات 4 جون 2020 20:25

ؔکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری اسد عثمانی نے کہا ہے تحریک انصاف سمیت حکومتی مشینری کے عہدیداروں کو شریف فوبیا ہوگیا گیا ہے۔ اتنا انکے خوف خدا سے ڈر نہیں جتنا شریف خاندان کے افراد سے ڈر ہے میاں نواز شریف کی صرف ایک جھلک نے انکو ذہنی مرض میں مبتلا کردیا ہے جس کے باعث شہباز گل اور فیاض الحسن چوہان اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں اور الٹے سیدھے بیانات دیکر اپنی ہی حکومت کے پیروں پر کلہاڑیاں چلا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر سعید حسین مغل سے ملنے آنے والے لیگی وکلائ ایڈووکیٹ ظفر عیدن منگی اور ریاض آرائیں سمیت دیگر سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اسد عثمانی نے مزید کہا کہ جو لوگ نواز شریف کو بادشاہ سلامت فرما رہے ہیں وہ درست فرما رہے ہیں نواز شریف بادشاہ سلامت ہیں اور رہینگے۔

وہ پیدائشی رئیس ہیں۔کسی کلرک یا خیرات پر پلنے والے نہیں ہیں۔ جو لوگ آمدن سے زائد اثاثہ جات کی بات کررہے ہیں وہ پہلے اپنے اور اپنے لیڈر عمران نیازی کے اثاثوں کی تفصلات سے تو آگاہ کریں جن کا کوئی کاروبار ہی نہیں خیرت پر پلنے والوں کے پاس ایسا کونسا جادوئی چراغ آگیا ہے جس سے دن دگنی رات چوگنی اثاتہ جات میں مسلسل اصافہ ہورہا ہے۔

اسد عثمانی نے مزید کہا کہ شہباز شریف کو نیب کی دوبارہ گرفتار کرنے کی کوشش کرنا انتہائی افسوس ناک عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ شہباز شریف کو نیب نے اتنا عرصہ گرفتار کرکے کیا حاصل کر لیا۔جو اب حاصل کرلینگے۔ہمارے لیڈروں کے دامنِ صاف ہیں کیونکہ وہ بادشاہ سلامت ہیں۔ اور بادشاہ سلامت اپنی عوام کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالتے۔بلکہ وہ لوگ ڈاکہ ڈالتے ہیں جو خیرات اور زکوٰ? پر پلتے ہیں ہمیشہ انہوں نے ہی عوام کا پیسہ کھایا ہے۔

اور اب وہ دن دور نہیں ہے جب آپ لوگوں کی کرپشن کے ریکارڈ کھولیں جائینگے۔پھر چائیے فاران فنڈنگ کیس کا معاملہ ہو یا چینی اسکنڈل سمیت کئی اسکینڈلوں کی تاریخ رقم کرچکے ہے تحریک انصاف کا ٹائٹینک ان کے کھوکھلے نعروں اور کرپشن کی ذد میں آکر پاش پاش ہونے کے قریب ہے کیونکہ عوام کو بھی اب اپنی غلطی کا احساس ہوگیا ہے ہم نے پاکستان پر ڈونکی راجہ مسلط کر دیا ہی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات