آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کا سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طاہر رشید کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعرات 4 جون 2020 20:35

سکھر۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے چیئرمین حاجی محمد ہارون میمن نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طاہر رشید کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کی ہے ۔

(جاری ہے)

حاجی محمد ہارون میمن نے کہا کہ شیخ طاہر رشید ایک بہترین سیاستدان اور پارلیمنٹرین تھے اور ملتان کی سیاست میں ان کا اہم کردار رہا وہ سیاست کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات کے حوالے سے بھی پہچانے جاتے تھے شیخ طاہر رشید کا انتقال نہ صرف اہل ملتان بلکہ اہل سیاست کیلئے بھی بڑا نقصان ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سابق ایم این اے شیخ طاہر رشید کی مغفرت اور بخشش اور درجات کو بلند فرمائے ان کے ورثاء کو صبر جمیل عطا فرمائے۔