/حکو مت دوبارہ لاک ڈاؤن اور مارکیٹوں کو سیل کرنے کی بجائے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کا طریق کار بنائے،محمد کاشف چوہدری

گ* حکومت نے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کی بجائے مارکیٹیں سیل کرنے ،مقدمات قائم اور گرفتاریاں کرنے کہ مہم شروع کر دی ہے،حکومت طاقت کے استعمال کی بجائے بچوں ،عمر رسیدہ افراد اور ایک خاندان کے ایک سے زائد افراد کے گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کرے،صدر مر کزی تنظیم تا جر ان پاکستان کا ملک بھر کی تاجر نمائندوں کے ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب

جمعرات 4 جون 2020 20:45

j اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2020ء) مر کزی تنظیم تا جر ان پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے کہاحکو مت دوبارہ لاک ڈاؤن اور مارکیٹوں کو سیل کرنے کی بجائے حکومت احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کا طریق کار بنائے، کرونا وباء سے بچاؤ کیلئے جسمانی فاصلے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے ،قوم کی تربیت نہ ہونے اور حکمرانوں کے بروقت صحیح فیصلے نہ کرنے کے باعث مسائل پیدا ہو ئے ،انھوں نے کہا ملکی خراب معاشی حالات کی وجہ سے حکومت تاجروں کو ریلیف مہیا کرنے میں ابھی تک ناکام رہی ،تاجروں کے ماہانہ کرایہ جات ،بجلی گیس کے بلز ،ملازمین کی تنخواہوں اور کیش فلو کے حوالے سے کوئی پیکیج نہ دے سکنے پر حکومت نے ایس او پیز کے ساتھ تمام کاروبار کھول دیے ،جبکہ ریسٹورنٹس ،شادی ہال ابھی بھی بند ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ملک بھر کی تاجر نمائندوں کے ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ محمد کاشف چوہدری نے کہا حکومت کو ان تمام کاروباروں کے لیے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے ساتھ قابل عمل ایس او پیز اور ان پر عملدرآمد کا طریق کار تشکیل دینا اور اسکے لیے آگاہی مہم چلانا ،اسکی تشہیر کرنا تھی ،مگر حکومت اپنی ان ذمہ داریوں کو ادا کرنے کی بجائے مارکیٹیں سیل کرنے ،مقدمات قائم اور گرفتاریاں کرنے کہ مہم شروع کر دی ہے ،انہوں نے کہا حالات سے ستائے ہوئے تاجروں کو اگر مزید تنگ کیا گیا تو امن و امان کا مسئلہ پیداہونے کا خطرہ موجود ہے ،اس لیے حکومت ڈنڈے اور طاقت کے استعمال کی بجائے بچوں ،عمر رسیدہ افراد اور ایک خاندان کے ایک سے زائد افراد کے گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کرے ،اسی طرح تشہیری مہم کے زریعے لوگوں کو ماسک پہننے ،جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے ،احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ترغیب دے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت دکانوں کے کرایہ جات ،یوٹیلٹی بلز ،ملازمیں کی تنخواھوں کے لیے بلاسود قرضوں کا فوری اجراء کرے ،بصورت دیگر ہزاروں تاجروں کے دیوالیہ ہونے اور کاروباروں کی بندش سے بڑے پیمانے پر بیروزگاری پیدا ہونے کا خطرہ ہے ۔