راولپنڈی،عید الفطر کے دوران لاک ڈائون میں حکومتی نرمی سے کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافے کا خدشہ ہے،ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) انوارالحق

جمعرات 4 جون 2020 21:25

ٰراولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوارالحق نے کہا ہے کہ عید الفطر کے دوران لاک ڈائون میں حکومتی نرمی سے کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافے کا خدشہ ہے بے نظیر بھٹو ہسپتال کو کورونا کے لئے مخصوص کر دیا گیا ہے اس وقت ضلع راولپنڈی کے قرنطینہ مراکز میں 3ہزار افراد کی گنجائش کے ساتھ 112وینٹی لیٹر موجود ہیں تاہم صورتحال کنٹرول میں ہے تاجر اور عوام کورونا سے بچائو کے لئے ایس او پیز کا پورا خلاف رکھیں خلاف ورزی پر سخت ترین کاروائی کی جائے گی اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والی دکانیں اور مارکیٹیں غیر معینہ مدت تک سیل کر دی جائیں گی ماہ جون کے پہلی3دنوں میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی میں 2944چھاپوں کے دوران 8لاکھ81ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ5دکانداروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزاپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران کیاانہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے کرونا وائرس کے سد باب کے لئے حکومتی ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں کاروباری مراکز میں مقررہ اوقات اور احتیاطی تدابیرکی خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے تاجر تنظیموں کے نمائندوں پر واضح کر دیا ہے کہ وہ شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لئے کوئی غفلت نہ برتیں اور کاروباری افراد کو اس امر کا پابند بنائیں دکانوں اور مارکیٹوں میں فیس ماسک، سینی ٹائزر، ہینڈ گلووز کا استعمال یقینی بنائیں اور صارفین کو بھی اس کا پابند کریں ضلعی انتظامیہ کے افسران روزانہ کی بنیادوں پر راولپنڈی شہر کے مختلف علاقوں میں اور اور ضلع کے دیگر تحصیلوں میں انتظامیہ کے افسران سختی کے ساتھ حکومت کی طرف سے کرونا وائرس پر قابو پانے کے لئے جاری کی گئی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنا رہے ہیں دکانداروں تاجروں کے خلاف ضابطے کے تحت کاروائی کی جا رہی ہے کورونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ہمیں ہر درجہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے وزیر اعلی پنجاب چیف سیکریٹری پنجاب کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات کی روشنی میں قومی جذبے کے ساتھ شہریوں کی جانوںکے تحفظ کے لئے دن رات کوشاں ہیں کرونا وائرس پر اسی صورت مکمل طور پر قابو پایا جاسکتاانہوں نے کہا کہ شہری اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے نہ صرف خود کو اس مہلک وائرس سے محفوظ کریں بلکہ دوسروں کے تحفظ کا بھی احساس کرے شہریوں کی شکایات پر بھی کاروباری مراکز میں قوانین کی خلاف ورزی پر موثر کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرکے شہریوں کے لئے مشکلات پیدا کرنے والے گراں فروشوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا گیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر چالان اور جرمانے عائدکئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں اب تک 2409 افراد میں کورونا وائرس سامنے آیا1296 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں ہمارا کریٹکل فیگر 113 ہے ضلع راولپنڈی میں 90 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ڈینگی کے حوالہ سے مختلف علاقوں میں سروے کر رہے ہیں ہم نے اپنا کورونا ٹیسٹ نہیں کروایا ہمارے پاس قرنطینہ مراکز میں 3 ہزار سے زائد افراد کی گنجائش ہے بے نظیر بھٹو ہسپتال کو کورونا کے لئے مخصوص کر دیا گیاہے اس وقت ہمارے پاس 112 وینٹی لیٹر راولپنڈی کے ہسپتالوں میں دستیاب ہیں ابھی ایسی صورتحال نہیں کہ ہمارے پاس بستر دستیاب نہ ہوں 113 مریضوں میں سے 27 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ باقی مریض آکسیجن پہ ہیںانہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کی مقررہ قیمتوں سے زائدوصول کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جا رہا ہے اشیائے خوردوش کی مقرر ہ قیمتوں پر عملدرآمداولین ترجیح ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 806 مقامات پر چھاپے مارے گئے اور 128 خلاف ورزیوں پر 2لاکھ 17 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیایکم جون سے 3جون تک 2 ہزار 138 مقامات پر چھاپوں کے دوران خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کو 6 لاکھ 64 ہزار 500 روپے جرمانہ کیا گیاجبکہ5 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتار کیا گیاکورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی مری روڈ راجہ بازار اندرون شہر بازاروں اور مارکیٹوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی میںمتعدد دکانیں سربمہر کر دی گئیں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے باعث قواعد و ضوابط کی پرواہ نہ کرنے والے دکانداروں اور کاروباری افراد کے خلاف قانونی کاروائی جاری رہے گی۔