Live Updates

پیپلزپارٹی خیبر پختون خواہ مزدور دشمن فیصلے کومستردکرتی ہے،صدر پیپلز پارٹی

خیبر پختونخواصدر مزدور کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھینا جا رہا ہے جسکی جتنی مزمت کی جائے کم ہے اسٹیل مل کے ملازمین کی برطرفی کسی صورت قبول نہیں ، محمد ہمایوں خان

جمعرات 4 جون 2020 21:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) پیپلز پارٹی خیبر پختون خواکے صدر محمد ہمایوں خان نے سٹیل ملز سے دس ہزار کے قریب مزدوروں کی برطرفیوں کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی خیبر پختون خواہ مزدور دشمن فیصلے کو نہ صرف مسترد بلکہ اسکی شدید مزمت بھی کرتی ہے ۔ 10ہزار کے قریب ملازمین کو ایک ماہ کے نوٹس پر برطرفی ایک اور حکومتی بدعہدی بے روٹی روزگار چھیننے والوں کو مزدوروں کے گھروں کے چولہے بجھانا مہنگا پڑے گا حکومت کے مزدور دشمن فیصلے کو مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مزدور کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھینا جا رہا ہے جسکی جتنی مزمت کی جائے کم ہے اسٹیل مل کے ملازمین کی برطرفی کسی صورت قبول نہیں ملازمین کو نکالنے کی حکومت فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں ملازمین کو برطرف کرنے سے واضح ہوگیا کہ تحریک انصاف کی حکومت مزدور دشمن حکومت ہے روزگار دینے کے وعدے کرنے والی تحریک انصاف کی حکومت اب لوگوں سے روزگار چھیننے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معیشت کا راگ الاپنے والی نااہل حکومت نے لاک ڈاون ختم ہوتے ہی مزدوروں کو برطرف کرنے کا فیصلہ سنا دیا تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے سے قبل صنعتوں کی بحالی اور پی آئی سمیت اسٹیل مل ملازمین کے روزگار کے تحفظ کے بڑے بڑے دعوے کئے پی ٹی آئی اقتدار میں آنے کے بعد اب مزدور کش فیصلے کر کے مزدوروں کو دیوار سے لگا رہی ہے پیپلزپارٹی کسی صورت اسٹیل مل ملازمین کے گھروں کو چولہے ٹھنڈی ہونے کی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دے گی وفاقی حکومت اپنی نااہلی کا تمام ملبہ محنت کش طبقے پر ڈالنے کی سازش بند کرے اسٹیل مل سے متعلق خفیہ معاہدوں کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں اسٹیل مل سے متعلق معاہدہ اور ملازمین کی برطرفی کی تفصیلات پارلیمان میں پیش کی جائیں پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیئے بغیر کسی بھی فیصلے کے سخت مزاحمت کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات