Live Updates

نیب سیاسی مداخلت سے پاک خود مختار ادارہ ہے، نیب اپنے فیصلے خود کرتا ہے: ناصرسلمان وائس چیئرمین وزیراعلی شکایت سیل پنجاب،ترجمان حکومت پنجاب

نیب کی تحقیقات کو حکومت سے جوڑنا اپنی کرپشن کی جواب دہی سے بھاگنا ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 4 جون 2020 22:01

نیب سیاسی مداخلت سے پاک خود مختار ادارہ ہے، نیب اپنے فیصلے خود کرتا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2020ء) نیب سیاسی مداخلت سے پاک خود مختار ادارہ ہے، نیب اپنے فیصلے خود کرتا ہے۔ نیب کی تحقیقات کو حکومت سے جوڑنا اپنی کرپشن کی جواب دہی سے بھاگنا ہے۔ اپوزیشن سابقہ چیئرمین نیب کی نوازشات کے خواب میں یے، شریف فیملی نے جس طرح سیاست جیسے مقدس شعبہ کو چھانگا مانگا اور مری سیاست کے نام پر آلودہ کیا اسی طرح کاروباری لین دین کا اہم عنصر ٹی ٹی کو منی لانڈرنگ کے ساتھ بدنام کردیا ہے۔

ن لیگ اور پی پی کی قیادت اپنے آپ کو سوالات سے مستثنیٰ سمھجتی ہے۔ ہر حکمران طبقہ جواب دہ ہے، اور یہ اسلامی روایات بھی ہے، ٹی ٹی شریف نے اپنے ادوار حکومت میں مختلف کیمپ آفسز کی آڑ میں کک بیکس کی رقوم کی منتقلی اب ڈھکی چھپی نہیں ہیں، ٹی ٹی شریف کبھی بیماری کبھی کورونا کے آڑ میں چھپ نہیں سکتے ہیں، ٹی ٹی شریف کو بتانا پڑے گا کہ کونسی وہ بھینسیں ہیں جس سے دور اقتدار میں 100 گنا سے زیادہ اثاثے بڑھ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ حکمران طبقہ کے احتساب کی بات کی ہے، پی ٹی آئی کے کسی بھی وزراء، منتخب نمائندے نے نیب کی تحقیقات پر اعتراض نہیں کیا اسکی مثال عبدالعلیم خان، سبطین خان، ڈاکٹر نور الحق قادری، غلام سرور ہیں ، چینی اور آٹا اسکینڈل کی تحقیقات اور رپورٹ کو پبلک کرنا وزیراعظم عمران خان کا اس مافیا کو بےنقاب کرنا ہے،جو ہر دور اقتدار میں عوام پر بوجھ ڈالتا ہے، اور یہ وزیر اعظم کے اس عزم کا اظہار بھی ہے کہ کرپشن میں ملوث کسی کو بھی مستثنیٰ قرار نہیں دیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات