اسرائیل نے خطیب مسجداقصیٰ شیخ عکرمہ کو 4 ماہ کیلئے مسجد بدر کردیا

خطیب مسجداقصیٰ کی مسجد بدری کاحکم نامہ 20 ستمبر تک نافذ رہے گا،

جمعرات 4 جون 2020 23:14

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) اسرائیلی حکومت نے خطیب مسجداقصیٰ شیخ عکرمہ صابری پر 4 ماہ کے لیے مسجد میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی۔ترک میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت نے شیخ عکرمہ کو 4 ماہ کے لیے مسجد بدر کیا ہے۔اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق خطیب مسجداقصیٰ کی مسجد بدری کاحکم نامہ 20 ستمبر تک نافذ رہے گا۔

(جاری ہے)

شیخ عکرمہ صابری کو مسجد بدر کرنے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔ شیخ عکرمہ صابری کے مطابق قابض حکام کا فیصلہ غیر قانونی اور جابرانہ ہے، اسرائیل واحد ملک ہے جوشہریوں کو اپنے آبائی شہروں سے بے دخل کرتا ہے۔انہوںنے کہاکہ قابض اسرائیلی حکومت کسی نہ کسی بہانے سے مسجد اقصیٰ کو نشانہ بنانے اور نقصان پہنچانے کی کوشش میں لگی رہتی ہے تاہم ہم بھی مسجد اقصیٰ میں رہیں گے اور اس کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :