رواں سال مون سون سیزن کے دوران زیادہ بارشوں کی پیشگوئی،جولائی تا ستمبر کے دوران معمول سے دس فیصد زیادہ بارشیں ہونے کا امکان،

سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات پاکستان

جمعرات 4 جون 2020 23:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) محکمہ موسمیات پاکستان نے رواں سال مون سون سیزن کے دوران معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ ملک میں جولائی تا ستمبر 2020 کے دوران معمول سے دس فیصد زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال مون سون سیزن میں سندھ اور کشمیر میں معمول سے 20 فیصد زیادہ بارشیں ہو سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

بارشوں کے باعث ملک کے مشرقی دریاؤں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ اسی طرح شہروں میں اربن فلڈنگ کے علاوہ پنجاب کے پہاڑی برساتی نالوں میں طغیانی کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں سے آبپاشی اور بجلی کے شعبہ کے لیے وافر پانی دستیاب ہو گا تاہم آئندہ مون سون سیزن میں ٹڈی دل کی افزائش کے لیے بھی حالات سازگار ثابت ہو سکتے ہیں۔