معیشت دوبارہ چلانے کے لیے جرمن چانسلر پرعزم

بچوں کی کفالت کے لیے فیملیز کو فی بچہ اضافی 300 یورو دینے کا اعلان

جمعہ 5 جون 2020 00:00

معیشت دوبارہ چلانے کے لیے جرمن چانسلر پرعزم
برلن ۔ 4 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ کورونا کے معاشی نقصانات سے نکلنے کے لیے ان کی مخلوط حکومت نے 130 ارب یورو کے پیکج پر اتفاق کر لیا ہے۔ان اقدامات کے تحت ویلیو ایڈڈ ٹیکس یا ویٹ (واٹ) میں کچھ عرصے کے لیے کمی کر کے اس 19 سے 16 فیصد پر لایا جائے گا۔ حکومت کی طرف سے بچوں کی کفالت کے لیے فیملیز کو فی بچہ اضافی 300 یورو دیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ الیکٹرک کار خریدنے پر حکومتی رعایت کو دوگنا کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔دارالحکومت برلن میں اقتصادی پیکج سے متعلق پریس کانفرنس میں چانسلر میرکل نے کہا کہ نئے اقدامات کا مقصد مالی دباؤ میں کمی لانا، روزگار کو تحفظ فراہم کرنا اور معیشت کو بھرپور انداز میں متحرک کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مالی منصوبے سے کساد بازاری کی شکار معیشت کو ایک نئی زندگی ملے گی اور حکومت میں شامل تمام اتحادیوں نے اقتصادی پیکیج میں شامل اقدامات کی حمایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :