سلمان خان پھر ہمیش ریشمیا کی راہ پرچل نکلے

جمعہ 5 جون 2020 10:20

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) اداکار سلمان خان نے ایک مرتبہ اپنے شاگرد اور دوست ہمیش ریشمیا کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کھانا، گانا، کھانا، میوزک، رائیٹنگ پروڈکشن سب کچھ خود ہی کیوں کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

آج خود سلمان بھی اسی راہ پر چل نکلے ہیں وہ ہیرو تو ہیں ہی ساتھ ہی پروڈیوسر بھی ہیں، گانے بھی گاتے ہیں لکھنے بھی لگے ہیں، پینٹنگ بھی کرتے ہیں اور اب سنا ہے کہ ایک کہانی بھی لکھ رہے ہیں جس پر فلم وہ خود ہی پروڈیوس کرنے والے ہیں۔چلیں مان لیتے ہیں کہ رائٹر سلیم خان کے صاحبزادے ہونے کے ناطے ان میں کہانی لکھنے کا ٹیلنٹ ہو لیکن باقی کام کر کے دوسروں کے پیٹ پر تو لات نہ ماریں۔

متعلقہ عنوان :