جاپان کی سب سے بڑی ایڈورٹائزنگ ایجنسی نے بم کی دھمکی ملنے کے بعد اپنا ہیڈکوارٹر خالی کر دیا

جمعہ 5 جون 2020 12:35

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) جاپان کی سب سے بڑی اشتہاری ایجنسی ڈینسو گروپ کارپوریشن نے بم دھماکے کی دھمکی ملنے کیتوکیو میں موجود اپنا ہیڈ کوارٹر خالی کردیا۔

(جاری ہے)

برطانوی خبررساں ادارے کو ڈیسنو گروپ کارپوریشن کے ترجمان نے ایک ای میل کے ذریعے بتایا کہ ڈینسو کے ملازمین کو شیڈوم ہیڈ کوارٹر بلڈنگ میں دھماکے کی دھمکی کے بارے میں مطلع کرتے ہوئے ٹوکیو ہیڈکوارٹر کو خالی کردیا گیاہے۔واضح رہے کہ کمپنی نے اس بارے میں مزید کسی قسم کے تبصرے سے انکار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :