سرگودھا‘ٹرین کی ٹکر سے خاتون جاںبحق ‘ واپڈا پول سے کرنٹ لگنے سے 5 سالہ بچہ زخمی ہو گیا

جمعہ 5 جون 2020 12:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) ٹرین کی ٹکر سے خاتون جاںبحق اور واپڈا پول سے کرنٹ لگنے سے 5 سالہ بچہ زخمی ہو گیا جس کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ قائدآباد میں گزشتہ روزٹرین کی ٹکرسیچک5ٹی ڈی ایکی ضعیف العمر عورت مہرخاتوں شدیدزخمی ہو گئی جسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ھوگئی۔قصبہ قائدآباد میں ٹرانسفارمرکی ارتھ تار میں کرنٹ آنے سے 5سالہ عبدالرحمن شدیدزخمی ہو گیا جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ اہل علاقہ نے واقعہ کو واپڈا کی غفلت قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا تو پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :