بلال عباس خان کا ان کی سالگرہ پر نیک خواہشات بھیجنے پر مداحوں سے اظہار تشکر

جمعہ 5 جون 2020 15:05

بلال عباس خان کا ان کی سالگرہ پر نیک خواہشات بھیجنے پر مداحوں سے اظہار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) بلال عباس خان 28برس کے ہوگئے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی فیملی کے ہمراہ 28ویں سالگرہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لڑکا ایک سال اور بڑا ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے اپنے تمام مداحوںکا سالگرہ پر نیک خواہشات بھیجنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار بھی کیا۔ بلال عباس ڈرامہ سیریل ’’پیار کے صدقے‘‘ میںاداکارہ یمنی زیدی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں، اس ڈرامے میں ان کی جوڑی کو شائقین میں بہت پسند کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :