بنیتا ڈیوڈ نے بہترین ناشتے کو صحت کیلئے ضروری قرار دیدیا

جمعہ 5 جون 2020 15:05

بنیتا ڈیوڈ نے بہترین ناشتے کو صحت کیلئے ضروری قرار دیدیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) اداکارہ بنیتا ڈیوڈ نے بہترین ناشتے کو صحت کے لیے ضروری قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صبح اٹھ کر بہترین اور صحت بخش ناشتہ آپ کے قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے اور آپ دن بھر تروتازہ رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو لوگ صبح ناشتہ نہیں کرتے وہ اپنے ساتھ ظلم کرتے ہیں کیونکہ یہ صحت کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے۔