آئمہ بیگ کا آریانا گرینڈے کا سٹائل کاپی کرنے پر ناقدین کیلئے وڈیو پیغام جاری

جمعہ 5 جون 2020 15:22

آئمہ بیگ کا آریانا گرینڈے کا سٹائل کاپی کرنے پر ناقدین کیلئے وڈیو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) گلوکارہ آئمہ بیگ نے آریانا گرینڈے کا سٹائل کاپی کرنے پر ناقدین کے لیے وڈیو پیغام جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ کسی کی طرح کا ہیر سٹائل بنا لینے سے یا اس کی طرح کی لائنر لگانے کا یہ مطلب نہیں کہ میں اس کی طرح بن گئی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ آریانا گرینڈے سے بہت متاثر ہیں اور ان کی یہ لک انہیں پسند تھی جس کی وجہ سے انہوں نے ان کا سٹائل کاپی کیا۔ انہوںنے کہا کہ اس بات پر اتنا منفی ردعمل دینا ان کی سمجھ سے باہر ہے۔