ملائیشیا کے تجارتی حجم میں اپریل کے دوران 16.4 فیصد کمی،3.5 ارب رنگٹ خسارہ

جمعہ 5 جون 2020 15:25

ملائیشیا کے تجارتی حجم میں اپریل کے دوران 16.4 فیصد کمی،3.5  ارب رنگٹ خسارہ
کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) ملائیشیا کے تجارتی حجم میں اپریل کے دوران 16.4 فیصد کمی جبکہ3.5 ارب رنگٹ خسارہ ہوا،ماہ کے دوران برآمدات میں 23.8 فیصد جبکہ درآمدات میں 8 فیصد کمی ریکارڈکی گئی۔

(جاری ہے)

وزارت برائے بین الاقوامی تجارت و صنعت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک کی بین الاقوامی تجارت کا حجم اپریل کے دوران 2019 ء کے اسی ماہ کے مقابلے میں 16.4 فیصد کم ہوکر 133.34 ارب رنگٹ رہا جس کی وجہ کورونا لاک ڈائون کے باعث بین الاقوامی سپلائی چین متاثر ہونا ہے۔ماہ کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 64.92 ارب رنگٹ (15.17 ارب ڈالر) رہا جو سالانہ بنیادوں پر 23.8 فیصد کم ہے،درآمدی حجم 8 فیصد کمی کے ساتھ 68.42 ارب رنگٹ جبکہ تجارتی خسارہ 3.5 ارب رنگٹ رہا۔

متعلقہ عنوان :