سیاہ فام شخص کی ہلاکت، باراک اوباما نے امریکی مظاہروں کا موازنہ 1960ء کی مختلف تحریکوں سے کر دیا

جمعہ 5 جون 2020 15:28

سیاہ فام شخص کی ہلاکت، باراک اوباما نے امریکی مظاہروں کا موازنہ 1960ء ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) امریکہ کے سابق صدر باراک اوباما نے امریکی پولیس کے تشدد سے سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے خلاف ہونے والے مظاہروں کا موازنہ 1960ء میں جنم لینے والی مختلف تحریکوں سے کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں اوباما فانڈیشن کے زیر اہتمام ہونے والی تقریب میں سابق صدر باراک اوباما نے موجودہ سیاسی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے نوجوان امریکی شہریوں کو بتایا کہ ملک ایک ایسے سیاسی دور سے گزر رہا ہے، جس میں ایک باقاعدہ منصوبے کے ساتھ اصلاحات متعارف کرانے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو اس وقت ایک ایسی تبدیلی کی ضرورت ہے جو معاشی و معاشرتی بے سکونی میں کمی کا باعث بن سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ امریکی عوام میں پائی جانے والی بے چین کیفیت کو ایک مثبت عملی شکل دی جائے تا کہ قانون کی حکمرانی کی راہ ہموار ہو سکے۔