برطانوی نسل پرست کا پاکستانی ڈرائیور کے ساتھ شرمناک رویہ

تم پاکستانی خود کو بہت خاص سمجھتے ہو؟ تم خوش قسمت ہو جو یہاں پر روزگار کما رہے ہو،انگریز مسافر ڈرائیور کو پاکستانی اور مسلمان ہونے پر گالیاں دیتا رہا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 5 جون 2020 14:31

برطانوی نسل پرست کا پاکستانی ڈرائیور کے ساتھ شرمناک رویہ
برطانیہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 جون 2020ء) امریکہ کے بعد اب برطانیہ بھی نسل پرستی کی آگ میں جلنا شروع ہوگیا ہے.سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں جس میں ایک گورے نسل پرست کو پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کو گالیاں دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو ٹیکسی ڈرائیور نے اپنی گاڑی میں لگے کیمرے سے بنائی جس میں سات بیٹھا انگریز مسافر ڈرائیور کو پاکستانی اور مسلمان ہونے پر گالیاں دے رہا ہے۔

نسل پرست انگریزی ڈرائیور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم پاکستانی خود کو بہت خاص سمجھتے ہو؟ مجھے کوئی حیرت نہیں کہ بھارتی کیوں پاکستانیوں پر بم برساتے ہیں۔تم لوگ کبھی یہ جنگ نہیں جیت سکتے۔انگریز نے ڈرائیور کو گالیاں دیتے ہوئے کہا کہ یہ برطانیہ ہے اور تم خوش قسمت ہو جو یہاں پر روزگار کما رہے ہو۔

(جاری ہے)

ڈرائیور انگریز مسافر کو ٹیکسی کا کرایہ ادا کرنے اور گاڑی سے اترنے پر اصرار کرتا رہا۔

ڈرائیور نے کہا کہ ہم کسی بھی قسم کا مقابلہ کرنے نہیں آئے۔میں ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالوں گا تاکہ لوگ آپ کا چہرہ دیکھ سکیں۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور نسل پرست شخص شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
۔دوسری جانب سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر امریکہ میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔) امریکہ کی آدھی سے زیادہ آبادی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نسل پرست قرار دے دیا۔

اس بات کا انکشاف حالیہ سروے میں ہواہے جہاں 52 فیصد امریکیوں نے کہا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نسل پرست سمجھتے ہیں۔سروے میں شامل 37 فیصد امریکیوں کے خیال میں ٹرمپ نسل پرست نہیں ہیں۔ صدر ٹرمپ کو حریف سیاسی جماعت ڈیموکریٹ کے سینیٹرز بھی نسل پرست قرار دے چکے ہیں۔سروے کے مطابق صدر ٹرمپ کو نسل پرست سمجھنے والوں میں ڈیمو کریٹس، سیاہ فام اور لاطینی امریکیوں کی تعداد زیادہ ہے جبکہ ری پبلکنز میں سے بھی تیرہ فیصد نے صدر ٹرمپ کو نسل پرست قرار دیا۔ سفید فام امریکیوں کی اس بارے میں منقسم رائے سامنے آئی ہے۔