کھلنڈرے حکمرانوں کے قوم کے سینے پر لگائے گئے مہنگائی کے زخموں کا حساب دینا ہو گا‘پرویز ملک

معاشی حالات پر سیاسی حل تلاش نہ کیا الزام تراشی کی تو آنیوالی نسل ہمیں معاف نہیں کریگی‘ خواجہ عمران نذیر

جمعہ 5 جون 2020 15:34

کھلنڈرے حکمرانوں کے قوم کے سینے پر لگائے گئے مہنگائی کے زخموں کا حساب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ کھلنڈرے حکمرانوں کے قوم کے سینے پر لگائے گئے مہنگائی کے زخموں کا حساب دینا ہو گا,نالائق حکمران کورونا وائرس پر کم اور امدادی رقم وصول کرنے اور سیاسی مخالفین کو دبانے پر زیادہ توجہ ہے،تحریک انصاف چندہ پارٹی ہے اور رہے گی،لیکن کبھی حساب کتاب نہیں دیں گے۔

صوبے اور وفاق نہ جانے کس کی پالیسیوں کے مطابق چل رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر صحت کی کارکردگی صرف لاحاصل دوروں تک محدود ہے۔حکومت جان بوجھ کر لوگوں کے ٹیسٹ نہیں کررہی۔ٹیسٹ کم کرنے سے کورونا وائرس کو چھپایا نہیں جو سکتا۔

(جاری ہے)

حکومتی ترجمانوں کے بقول پچاس ہزار سے زائد ٹیسٹنگ کی صلاحیت حاصل کی جا چکی۔لیکن پنجاب حکومت روزانہ 6ہزار ٹیسٹ کررہی ہے،12 کروڑ پنجاب کی آبادی کے لیے نہ ہونے کے برابر ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی آفس میں رہنماؤں و کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر سید توصیف شاہ،غزالی سلیم بٹ،کرنل مبشر جاوید ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار، چوہدری شہباز سمیرا امجد،ثمریہ نذیرچوہدری ،رانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کو مزید موقعہ دیا گیا تو یہ پورے ملک کو کھنڈرات میں تبدیل کردینگے،حکمرانوں کی نا اہلی اور نالائقیوں کی وجہ سے امن و امان کی صورت حال کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کا بھی برا حال ہے۔ حکمران عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے انہیں مہنگائی سے نجات دلائیں اور وعدے کے مطابق 50لاکھ گھر اورایک کروڑ نوکریاں دیں۔