رولس رائس کی کھلونا کار نے قیمت میں بڑی گاڑیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

جمعہ 5 جون 2020 15:49

رولس رائس کی کھلونا کار نے قیمت میں بڑی گاڑیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) رولس رائس کی کھلونا کار نے قیمت میں بڑی گاڑیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کمپنی نے اصل گاڑی سے 8 گنا چھوٹی گاڑی بنائی ہے جس کی قیمت بڑی گاڑیوں سے کم نہیں ہے، رولس رائس کی اس چھوٹے ماڈل والی گاڑی کی قیمت 27 ہزار ڈالر یعنی پاکستانی 40 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

(جاری ہے)

اس چھوٹی سی گاڑی کو ہوبہو اصل گاڑی کی طرح بنایا گیا ہے، گاڑی کا یہ چھوٹا ماڈل مختلف رنگوں میں دستیاب ہے جس کی لمبائی 26 سینٹی میٹر، چوڑائی 10 سینٹی میٹر اور اونچائی 9 سینٹی میٹر ہے۔اگر آپ رولس رائس کی اصل گاڑی خریدنا چاہتے ہیں تو اس کی قیمت 3 لاکھ 30 ہزار ڈالر ہے۔

متعلقہ عنوان :