Live Updates

عوام ایک طرح کرونا وائرس سے تنگ ہیں تو دوسری طرف پٹرولیم مصنوعات کی قلت نے عوام کو خوار کر دیا ہے‘عزیز الرحمن چن

جمعہ 5 جون 2020 16:00

عوام ایک طرح کرونا وائرس سے تنگ ہیں تو دوسری طرف پٹرولیم مصنوعات کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ ایک طرح عوام کرونا وائرس کے حملوں سے تنگ ہیں تو دوسری طرف پٹرولیم مصنوعات کی قلت نے عوام کو خوار کر دیا ہے حکومت نام کی چیز کہیں نظر نہیں آ رہی عوام کہہ رہے ہیں نہ ملنے سے بہتر ہے کہ پٹرول مہنگا ہی ہو مگر دستیاب تو ہو ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ہر محاذ پر ناکامی کے جھنڈے گاڑھ رہی ہے پٹرول کی قیمت میں کمی کا عوام کو کوئی ریلیف میسر نہیں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ نے سارے حکومتی دعوئے خاک میں ملا دیئے ہیں انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پیپلز پارٹی پوری قوم کے شانہ بشانہ کرونا وائرس سے لڑنے کے لئے پُرعزم ہے قوموں کی زندگیوں میں مشکلات اور مصیبتیں آتی رہتی ہیں اور زندہ قومیں ان پریشانیوں سے گھبرایا نہیں کرتیں بلکہ ان آفات اور بلیات کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے ایسا لائحہ عمل تیار کرتی ہیں جو غموں کے پہاڑوں کو کاٹ کر ایک روشن اور محفوظ مستقبل کی صورت گری کرتا ہو۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات