شعیب اختر طلبی کے نوٹس کے باوجود ایف آئی اے میں پیش نہ ہوئے

جمعہ 5 جون 2020 16:04

شعیب اختر طلبی کے نوٹس کے باوجود ایف آئی اے میں پیش نہ ہوئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر طلبی کے نوٹس کے باوجود ایف آئی اے میں پیش نہ ہوئے ۔کرکٹر شعیب اختر کو بورڈ کے قانونی مشیر تفصل رضوی کی درخواست پر طلب کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفضل رضوی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ شعیب اختر نے میں میری شہرت کو نقصان پہنچایا۔ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم صبح دس بجے سے ایک بجے تک انتظار کرتے رہی تاہم شعیب اختر پیش نہ ہوئے ۔ ایف آئی اے کی جانب سے شعیب اختر کو ایک اور طلبی کا نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :