کابلی چنے کی فصل کوپہلاپانی کاشت کے 45دن بعد اور دوسرا پانی پھول آنے پر دینے کی ہدایت

جمعہ 5 جون 2020 16:06

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کابلی چنے کی فصل کوپہلاپانی کاشت کے 45دن بعد اور دوسرا پانی پھول آنے پر دینے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ چنے کے مرجھائو‘ جھلسائو ‘بلائٹ سے بچائو کیلئے کاشتکاروں کو باقیات تلف کرنے کا مشورہ بھی دیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت نے’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کاشتکارچنے کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی تلفی جاری رکھیں ‘چنے کی فصل کو پانی کی کم ضرورت ہوتی ہے اور ویسے بھی چنا زیادہ تر بارانی علاقوں کی فصل ہے اسلئے آبپاش علاقوں میں بارش نہ ہونے کی صورت میں پھول آنے پر اگر فصل سوکامحسوس کرے تو اسے ہلکاپانی دیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ ستمبر کاشتہ کمادمیں چنے کی فصل کو کماد کی ضرورت کے مطابق آبپاشی کافی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آبپاش علاقوں میں کثرت کھاد‘اگیتی کاشت یا بارش کے باعث اگر فصل کا قدزیادہ بڑھ رہاہو تو مناسب حد تک اسے سوکا دیں اور کاشت کے دوماہ بعد شاخ تراشی بھی کردیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کھیت میں چنے کے مرجھائو ‘چنے کے جھلسائو ‘بلائٹ سے متاثرہ پودے نظرآئیں تو انہیں فوری تلف کردیاجائے۔

متعلقہ عنوان :