نوشہرہ ورکاں میں زرعی رقبے کی ازسرنو تشخیص اور واٹر ریٹ بارے سروے کا آغاز کیا جائے گا

جمعہ 5 جون 2020 16:07

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف کی ہدایت پر تحصیل نوشہرہ ورکاں میں زرعی رقبے کی از سر نو تشخیص اور واٹر ریٹ بارے سروے کا آغاز کیا جارہا ہے اور اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں حیدرخان نے واٹر ریٹ ٹیکس کی غلط تشخیص کے بارے میں سب ڈویژنل آفیسر(انہار) شیخوپورہ سے اپنے آفس میں میٹنگ کی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے سب ڈویژنل آفیسر کو ہدایت کی کہ محکمہ انہار کے عملہ کے ذریعے رقبے کی دوبارہ تشخیص کی جائے تاکہ ذمہ داران سے بروقت ٹیکس کی ریکوری کرکے قومی خزانہ میں جمع کروائی جاسکے۔