میتھی کے پتے اوربیج بطور دوا انتہائی موثر ہے،طبی ماہرین

جمعہ 5 جون 2020 16:25

سلانو الی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) طبی ماہرین کے مطا بق میتھی ایک کثیر الا ستعمال سبزی ہے جس کے پتے اوربیج بطور دوا بھی انتہائی موثر ہے میتھی کے بیج چہرے کے داغ دھبوں کو دورکرنے کیلئے اکثر اوبٹنوںمیںاستعما ل کیے جاتے ہیں میتھی کے بیجوں کو پانی میں پیس کر ہفتے میں کم از کم دو با ر ایک گھنٹہ تک سر پر لگا کر دھونے سے بال لمبے اورگرنا بندہوجاتے ہیں یہ پیٹ کے چھوٹے کیڑوں چنونوں کو مارتی ہے ہاضمہ درست کرتی ہے بلغمی مجاز والوں کیلئے بہت مفید ہے انتوں کی کمزوری سے اگر دائمی قبض ہوتو میتھی کو سفو ف گڑ ملا کر صبح شا م 5گرام پانے کے ساتھ کھانے سے نہ صرف دائمی قبض دورہو گی بلکہ جگر کوبھی طاقت ملے گی میتھی شوگر اور گھنٹیا میں بہت مفید ہے اس کیلئے میتھی کے تازہ پتے 10گرام پانی میں پیس کر نہار منہ استعمال کریںزیابیطس کے علا ج میں میتھی کو انتہائی موثر پایاگیا ہے میتھی کے بیج رو زا نہ 20گرام دردرے پیس کر کھا نے سے صرف 10دن کے اندر ہی پیشاب اورخون میں شکر کی مقدار کم ہوجاتی ہے شوگرکے تناسب سے میتھی کے بیج کا استعمال 100گرام روزانہ تک بھی کیاجاسکتا ہے ا س سلسلے میں میتھی کے بیج دال کی طرح یہ کسی سبزی میں ملا کربھی استعمال ہوسکتے ہیں ا س کے استعمال کے کوئی مضراثرات نہیں ۔

متعلقہ عنوان :