Live Updates

کراچی پولیس اہلکاروں نے پلازمہ عطیہ کردیا

کورونا کے خلاف مہم کے بعد اب علاج میں بھی پولیس اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ڈاکٹر طاہر شمسی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 5 جون 2020 15:47

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 جون 2020ء) کراچی پولیس اہلکاروں نے پلازمہ عطیہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے پولیس اہلکاروں کی جانب سے کورونا کی مشکل صورتحال میں شاندار اقدام سامنے آیا ہے۔ڈاکٹر طاہر شمسی نے بتایا ہے کہ کراچی پولیس کے اہلکاروں نے پلازمہ عطیہ کیا ہے۔کورونا کے خلاف مہم کے بعد اب علاج میں بھی پولیس اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

ڈاکٹر طاہر شمسی کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے جن مریضوں کو پلازمہ لگایا گیا اس کے نتائج حوصلہ افزا ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جن مریضوں کوپلازمہ لگایا گیا ان کو وینٹی لیٹر پر شفٹ کرنے کی ضرورت بھی پیش نہیں آئی ہے۔قبل ازیں ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں پلازمہ عطیہ کرنے کی اشد ضرورت ہے، صحت یاب ہونے والے افراد پلازمہ عطیہ نہیں کرتے جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی کی جان بچانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پروگرام میں موجود رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب اور رہنما پاکستان تحریک انصاف زرتاج گل نے بھی اپنے کارکنان سے اپیل کی تھی کہ وہ پلازمیہ عطیہ کرنے کے حوالے سے ہمارے ڈاکٹروں کے ساتھ تعاون کریں۔ یاد رہے کہ پوری دنیا کی طرح اس وقت پاکستان میں بھی کورونا وائرس نے اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

پاکستان میں خوش آئند بات یہ ہے کہ ہمارے ہاں متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کے ساتھ لوگوں کی ایک بڑی تعداد صحت یاب بھی ہو رہی ہے، ان کا علاج پلازمہ کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔پاکستان میں اس وقت 89,249 کورونا مریض ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3,985 مریض سامنے آئے ہیں۔اب تک مہلک وائرس سے 1,838 اموات ہو چکی ہیں۔جب کہ 31,198 مریض صحیتاب ہو چکے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات