ملیکہ فاطمہ اور مریم فاطمہ نامی دونوجوان لڑکیوں کی پسند کی شادی کے معاملہ پر پنجاب اور اسلام آباد کے آئی جیز ہائی کورٹ طلب

جمعہ 5 جون 2020 16:27

ملیکہ فاطمہ اور مریم فاطمہ نامی دونوجوان لڑکیوں کی پسند کی شادی کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملیکہ فاطمہ اور مریم فاطمہ نامی دونوجوان لڑکیوں کی پسند کی شادی کے معاملہ پر پنجاب اور اسلام آباد کے آئی جیز کو طلب کرلیا ۔ جمعہ کو کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی ۔درخواست میں پنجاب اور اسلام آباد کے پولیس کے اعلیٰ افسران سمیت وفاقی حکومت معظم علی اور مجاہد حسین کو فریق بنایا گیا۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اخیار کیا گیاکہ رواں سال جنوری کی 10تاریخ کو پسند کی شادی کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ قانون اور شریعت کے مطابق اپنی پسند کی شادی کی،گھر والے جان سے مارنے کی کوشش کررہے ہیں۔ درخواست میںاستدعا کی گئی کہ ہمیں اور ہمارے شوہروں کو تحفظ فراہم کیا جائے،عدالت نے پنجاب اور اسلام آباد کے آئی جیز کو طلب کرلیا ۔ بعد ازاں کیس کی سماعت 8جون تک ملتوی کر دی گئی ۔