Live Updates

وینٹی لیٹرز اور ماسک امپورٹ کر رہے ہیں جو مہنگے پڑر ہے ہیں، حنید لاکھانی

امپورٹڈ ماسک جو کہ دوہزار میں پڑتا ہے وہ پاکستان میں سستا تیار کیا جا سکتا ہے،سربراہ بیت المال سندھ

جمعہ 5 جون 2020 16:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) سربراہ بیت الما ل سندھ ورہنماء تحریک انصاف حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے نوجوانوں کو کوئی خطرہ نہیںہے کیونکہ ان کی قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے، نوجوانوں کو بزرگوں کی مدد کرنا چاہیے، کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیئے ریسرچ بہت ضروری ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ یونیورسٹیز کا ہی کام ہے اس وبا سے لڑنا اور اس سے بچائو کے لیئے اقدامات اور ویکسین پر تحقیق کرنا، اس لیئے ہمیں اپنی جامعات کو کھولنا پڑیگا اور طلباء کو آگے آ کر اس پر ریسرچ کرنا ہوگی اور یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ پوری دنیا کرونا سے بچائو اور اس کی ویکسین کے حوالے سے کیااقدامات کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، حنید لاکھانی کا کہنا تھا کہ وینٹی لیٹرز ہم امریکہ اور چائنہ سے منگوارہے ہیں جو کہ بہت مہنگے پڑ رہے ہیں ،ماسک ہم چائنہ سے منگوا رہے ہیں جو کہ مارکیٹ میں دو ہزارروپے میں بک رہاہے اور پاکستان میں بنائیں تو بیس روپے میں بن جائے گا ، اس وقت ہمارے سائنس، میڈیکل ، انجینئرنگ اور ٹیکسٹائل سمیت تمام شعبہ جات کے طلباء جو جامعات میں زیر تعلیم ہیں ان سب کو ملکر ریسرچ کرنی چاہئے کیونکہ یہ وقت کا تقاضا ہے، انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس نے دنیا کے ہر ملک کا نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے اور پاکستان کو بھی اس وبا نے کافی حد تک گھیرا ہوا ہے، جب تک متحد ہوکر اور جامع حکمت عملی نہیں اپنائی جا ئے گی مشکلات کم نہیں ہوں گی، یہ وقت اتحاد اور یگانگت کا مظاہر ہ کرنے کا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وقت ایک دوسرے کا ہاتھ تھامنا ہے کیونکہ ذہنی طور پر عوام شدید اذیت اور کوفت کاشکار ہیں ، حکومت کسی بھی حوالے سے ریلیف فراہم کرتی ہے یا کر رہی ہے تو اس ریلیف کوکوشش کرکہ ضرورتمندوں تک پہنچانا ہے اور جو لوگ صاحب حیثیت ہیں وہ آگے آئیںاور حکومتی اقدامات اور غریبوں کی مدد کرنے میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں ، انہوں نے مزید کہا کہ جامعات کو کھولنا لازم ہوگیا ہے کیونکہ وبائی امراض پر ریسرچ جامعات میں ہی ہوتی ہے اور کرونا پر ریسرچ کرناہوگی تا کہ اس سے بچائو کے لئے جامع اقدامات کیے جا سکیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات