غزہ میں کرونا کے دونئے مریض سامنے آگئے ،کل تعداد 70 ہوگئی

ایک معمر مریضہ کاانتقال،18مریض صحتیاب ،51کا اسپتالوں میں علاج جاری ہے،وزارت صحت

جمعہ 5 جون 2020 16:31

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی میں کرونا کے مزید دو مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد غزہ میں کرونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 70 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایاکہ مارچ میں کرونا وائرس سامنے آنے کے بعد ایک معمر مریضہ انتقال کرگئی ہے۔18 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔51 کا اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔فلسطینی وزارت صحت اور وزارت داخلہ کے مطابق فلسطین میں کرونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 577 ہوگئی ہے۔