کورونا وائرس سے متاثر سنیٹرل جیل کے قیدی اکبر مہناس کے وکیل کو ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت

جمعہ 5 جون 2020 16:33

کورونا وائرس سے متاثر سنیٹرل جیل کے قیدی اکبر مہناس کے وکیل کو ضمانت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے کورونا وائرس سے متاثر سنیٹرل جیل کے قیدی اکبر مہناس کے وکیل کو ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی،جبکہ عدالت نے جیل حکام کو ملزم کو جیل میں تمام طبعی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میںکورونا وائرس سے متاثر سنیٹر جیل کے قیدی اکبر مہناس کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، دوران سماعت درخواستگزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کے ملزم اکبر مہناس کو جیل میں کورونا وائرس ہوگیا یے اور سینٹرل جیل میں قیدیوں تعداد بہت زیادہ ہے جس کے باعث مشکلات کا سامنا ہے نیب کورٹ کو ضمانت دینے کے اختیار نہیں اس لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا ہے لہذا ملزم کی ضمانت منظور کی جائے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کے آپ نے پہلے سپریم کورٹ سے رجوع کیوں نہیں کیا کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر قیدیوں کی رہائی کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے عدالتی استفسار پر درخواستگزار وکیل نے بتایا کہ پہلے جیل میں کورونا وائرس کے کیس نہیں تھے اب 400 سے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جس پر عدالت نے جیل حکام کو ملزم کو تمام طعبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواستگزار وکیل کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی، عدالت نے کیس کی مزید سماعت اگست تک ملتوی کردی، جبکہ ملزم اکبر منہاس کے خلاف نیب کورٹ میں ریفرنس زیر سماعت ہے