احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ملک بھر میں 97 لاکھ 2 ہزار افراد میں 117 ارب 96 کروڑ روپے تقسیم

جمعہ 5 جون 2020 16:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ملک بھر میں کل97 لاکھ 2 ہزار سے زائد افراد میں 117 ارب 96 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ پنجاب میں 41 لاکھ 72 ہزار سے زائد افراد میں50 ارب 65 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ سندھ میں 29 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد میں 35 ارب 87 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔

خیبرپختونخوا میں 18 لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد میں22 ارب 38 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ بلوچستان میں 4 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد میں 5 ارب 64 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ آزاد کشمیر میں ایک لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد میں2 ارب 8 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان میں 68 ہزار سے زائد افراد میں 85 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔

اسلام آباد میں 38 ہزار سے زائد افراد میں 46 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت جنوبی اور شمالی وزیرستان میں پہلی بار احساس ایمرجنسی کیش کی ادائیگیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق جن افراد کو ادائیگیوں کے لئے انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کے مسائل درپیش ہیں وہ نادرا دفاترجائے بغیر متعلقہ بینکوں کی نامزد شاخوں سے امدادی رقوم وصول کرسکیں گے۔

پنجاب ،سندھ اور بلوچستان میں حبیب بینک،خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور آزاد جموں وکشمیر میں بینک الفلاح سہولیات فراہم کریں گے۔ایسے تمام افراد کو مالی امداد کی وصولی کے لئی8171 سے دوبارہ ایس ایم ایس بھیجا جائے گا۔جس میں بینک کا نام پتہ اور تاریخ درج ہوگی۔ایس ایم ایس موصول ہونے کے بعد متعلقہ بینکوں سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔ادائیگی میں آسانی کے لئے شناختی کارڈ اور موبائل ساتھ لائیں۔