مولانا محمد خان شیرانی کی ہرنائی میں مختلف شخصیات کے انتقال پرتعزیت و فاتحہ خوانی

جمعہ 5 جون 2020 16:49

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنماء صوبائی امیر سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل چیرمین مولانا محمد خان شیرانی ، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء سابق سینیٹر مولانا حافظ حمد اللہ، سابق صوبائی سالار حاجی عبدالصادق نورزئی ودیگر نے ہرنائی کا دورہ کیا مولانا محمد خان شیرانی نے دیگر جماعتی رہنمائوں کے ہمراہ سنیئر سحافی ڈاکٹر عبدالمالک مری کے انتقال پر ،حاجی جلال شاہ کے انتقال پر ملا داد محمد کے اہلیہ کے انتقال پر مرحومومین کے گھر وں میں جاکر لواحقین سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی ۔