کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جوکہ مکمل طور پر نیگیٹیو آئے ہیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اورکزئی

جمعہ 5 جون 2020 16:58

اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) ضلع اورکزئی میں حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز کے خلاف ورزی کرنے پر دوکانداروں کوہزاروں روپے جرمانہ کیا گیا،جبکہ تین مسافر گاڑیوں کو بند کیاگیا۔ ضلع اورکزئی میں ایک ایف سی اہلکار سمیت دو کورونا وائرس کے مریض ہیں جبکہ 16مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اس وقت قرنطینہ سنٹر میں کوئی مشتبہ مریض نہیں ہے نوماسک نو سروس کے پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

253کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جوکہ مکمل طور پر نیگیٹیو آئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی واجد علی خان نے اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ ضلع اورکزئی میں نو ماسک نو سروس کے پالیسی پر عمل پیرا ہیں ایس او پیز کے خلاف ورزی کرنے پر دوکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانہ کیاہے جبکہ تین مسافر گاڑیوں بند کیاہے انہوںنے کہاکہ لاک ڈوان کے نرمی کے بعدایس او پیز جس میں دوکانداروں اور کسٹمر ٹرانسپورٹ کے گاڑیوں میں ماسک اور دستانے پہننالازمی قرار دیاگیاہے کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی اس سلسلے میں عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر اپر اورکزئی اور اے سی لوئر اورکزئی کام کررہے ہیں انہوںنے کہاکہ ضلع اورکزئی میں اس وقت شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ایک ایف سی اہلکار سمیت دو کورونا وائرس کے مریض ہیں جن کو ہسپتالوں میں ائیسولیٹ کئے ہیں جبکہ قرنطینہ سنٹرز میں کوئی مریض نہیں ہے ہم نے اب تک 253سے زیادہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے ہیں جوکہ نیگیٹیو ائے ہیں جبکہ 16کوروناوائرس کے مریض صحت یاب ہو چکے ہیں انہوںنے کہاکہ ایف سی اہلکار کا ٹیسٹ پازیٹیوں انے کے بعد اورکزئی سکاوٹس میں ان کے قریبی دوستوں سے 31ٹیسٹ کے نمونے اور ضلعی ایڈمنیسٹریشن سے سو ٹیسٹ کے نمونے لیکر لیبارٹری کو بھیج دئے ہیں جبکہ ہم نے وزیرستان انتظامیہ کو بھی کہاکہ وہاں کے 80افراد کے ٹیسٹ کے نمونے لیکر لیبارٹی کو بھیج دے جوکہ وزیرستان سے ائے ہوئے ایف سی اہلکار کے قریبی دوست تھے انہوںنے کہاکہ ہم غریب لوگوں میں مفت ماسک اور دستانے تقسیم کرہے ہیں انہوںنے ضلع اورکزئی کے عوام سے اپیل کی کہ ماسک اور دستانے لازم پہنے بصورت دیگر ان کے خلاف کاروائی ہوگی ضلع اورکزئی دیگر اضلاع کے برعکس کورونا وائرس کے پاک ہیں پھر بھی ہم احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کررہے ہیں کیونکہ احتیاطی تدابیر کے علاوہ ہمارے پاس کورونا وائرس کا راستہ روکنے کا کوئی علاج نہیں ۔