بنگلادیش کے شہری نے اپنی پاکستانی محبوبہ کو شادی سے روکنے کے لئے 2 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کر لیا

26 سالہ نیان میاں نے پہلے بھارت اور بنگلادیش کا بارڈر کامیابی سے عبور کر لیا لیکن بھارت سے پاکستان داخل ہوتے ہوئے اسے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس نے پکڑ لیا

Khurram Aniq خُرم انیق جمعہ 5 جون 2020 16:44

بنگلادیش کے شہری نے اپنی پاکستانی محبوبہ کو شادی سے روکنے کے لئے 2 ہزار ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-05جون2020ء) بنگلادیش کے شہری نے اپنی پاکستانی محبوبہ کو شادی سے روکنے کے لئے 2 ہزار کلومیٹر کا سفر طہ کر لیا۔ حیران کن واقعے میں 26 سالہ نیان میاں نے پہلے بھارت اور بنگلادیش کا بارڈر عبور کیا جس کے بعد وہ بھارت میں داخل ہو گیا لیکن بعد میں بھارت سے پاکستان داخل ہوتے ہوئے اسے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس نے پکڑ لیا۔

پکڑے جانے پر نیان میاں نے بتایا ہے کہ اس کی سوشل میڈیا پر کراچی کی ایک لڑکی سے دوستی ہو گئی تھی جو بعد میں محبت میں تبدیل ہو گئی تھی۔ بات کرتے ہوئے بنگلادیش کے رہائشی کا کہنا تھا کہ اس کی محبوبہ کراچی میں کسی سے شادی کرنے جا رہی ہے، وہ اسے روکنے کے لئے یہ تمام مشکلات کا سامنا کرتا ہوا یہاں تک پہنچا ہے۔ گرفتار کرنے کے بعد بھارتی بارڈر سیکیورٹی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گرفتاری کے وقت نیان میاں کے پاس صرف ایک موبائل فون تھا جس میں بنگلادیش کی سم تھی، اس کے علاوہ اس کے بعد کچھ بھارتی روپے تھے جو کہ شاید اس نے بارڈر کراس کرنے کے بعد امرتسر جاتے ہوئے کہیں سے حاصل کئے ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے بھی اس طرح کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں جس میں آن لائن دوستی محبت میں تبدیل ہو گئی ہو۔ ان واقعات میں لوگوں نے فضائی سفر کرنےکے بعد اپنی محبت سے شادی کر لی تھی۔ پاکستان میں اس سے قبل ایسے بے شمار واقعات دیکھنے میں آئے ہیں جہاں کسی دوسرے ملک سے لوگ صرف اس لئے یہاں آئے ہیں کہ انہیں کسی پاکستانی شہری سے آن لائن محبت ہو گئی تھی۔

لیکن یہ اس نوعیت کا پہلا واقع ہے جس میں بنگلادیشی شہری نے اپنی پاکستانی محبوبہ کو شادی سے روکنے کے لئے 2 ہزار کلومیٹر کا سفر طہ کر لیا ہے لیکن آخری مقام پر آ کر وہ گرفتار ہو گیا ہے۔ اس کے سفر کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ 26 سالہ نیان میاں نے پہلے بھارت اور بنگلادیش کا بارڈر عبور کیا جس کے بعد وہ بھارت میں داخل ہو گیا لیکن بعد میں بھارت سے پاکستان داخل ہوتے ہوئے اسے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس نے پکڑ لیا۔