عارف والا، تیزرفتار کاراورموٹرسائیکل میں ٹکر،45 سالہ شخص جاںبحق

جمعہ 5 جون 2020 17:01

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) تیزرفتار کاراورموٹرسائیکل میں ٹکر45 سالہ شخص جاںبحق۔ تفصیلات کے مطابق اڈا محمدنگر کے نزدیک تیزرفتار کار نمبر LEC/9091نے مخالف سمت سے آنے والے موٹرسائیکل نمبرSLL/8155 پرسوار چوہدری محمدامین کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں محمدامین زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

نامعلوم ڈرائیورکار چھوڑ کرجائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس مصر و ف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :