ایک اور رکن سندھ اسمبلی میں کورونا کی تصدیق، وبا کا شکار ارکان کی تعداد 18 ہوگئی
وقفے کے بعد اسمبلی اجلاس شروع ہوا تو ایوان کو بتایا گیا کہ ایم کیوایم پاکستان کی خاتون رکن شاہانہ اشعر کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا ہے
جمعہ 5 جون 2020 17:33
(جاری ہے)
صورتحال پر ایم کیوایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر کنور نوید جمیل نے کہا کہ ٹیسٹ سب ارکان کے ہوئے ہیں مگر رپورٹس نہیں ملیں تو اس تمام پریکٹس کا کوئی فائدہ نہیں ہے، ہمارے زیادہ تر لوگوں کو رپورٹس نہیں ملیں ہیں، مجھے فون پر بتایا گیا کہ آپ کا نتیجہ منفی آیا ہے، سیکریٹری اسمبلی کا کہنا ہے کہ انہیں رپورٹ نہیں ملی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر شبیر بجارانی نے کہا کہ جن ارکان کے کورونا رزلٹ نہیں آئے انہیں اسمبلی اجلاس میں نہیں آنا چاہیے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے صورتحال کو تشویشناک قرار دیا اور کہا کہ اگر معزز خاتون رکن اسمبلی کا کورونا پازیٹو آیا ہے تو یہ خطرے کی بات ہے۔ ایس او پی کے تحت کسی کورونا مریض کے ساتھ ایک ہال میں تیس منٹ سے زیادہ نہیں رہنا چاہیے، میرا کورونا کے حوالے سے تجربہ بھی ہے کیونکہ میں نے دو ماہ سکھر میں کورونا سینٹر کی نگرانی کی تھی۔واضح رہے کہ شاہانہ اشعر جمعرات کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پانچ گھنٹے موجود رہیں۔ اجلاس میں کورونا صورتحال پر بحث ہوئی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.