Live Updates

وزیر صحت سندھ ڈھائی ماہ سے تلاش گمشدہ تھیں، حلیم عادل شیخ

وزیر صحت سندھ نے کل رونا دھونا لگایا، پنجاب کی وزیر صحت کام کرتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں،رہنما پی ٹی آئی

جمعہ 5 جون 2020 17:34

وزیر صحت سندھ ڈھائی ماہ سے تلاش گمشدہ تھیں، حلیم عادل شیخ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیر صحت سندھ نے کل پھر رونا دھونا لگایا، وزیر صحت سندھ ڈھائی ماہ سے تلاش گمشدہ تھیں۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ وزیر صحت سندھ نے کہا کہ مکھیوں کی طرح لوگ مریں گے، وزیر صحت سندھ نے کل رونا دھونا لگایا، پنجاب کی وزیر صحت کام کرتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں، وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا کو بھی آن گراؤنڈ نظر آناچاہیے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں چند روز میں 13 افراد نے غربت کے سبب خودکشیاں کی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے پرائیویٹ اسپتالوں کو کروڑوں روپے دیئے، نجی اسپتالوں میں سرکاری پیسے سے وی آئی پیز کا علاج ہو رہا ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ دو کروڑ روپے سندھ حکومت نے سینیٹائزر پر خرچ کیے ہیں، کس کو دیئے یہ سینیٹائزر قوم کو بتائیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات